ڈونلڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کریں گے

خبر ایجنسی  پير 4 جون 2018
ٹرمپ نے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو : فائل

ٹرمپ نے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام رواں ہفتے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔