گلوکار جواد احمد نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جون 2018
گلوکار نے اپنے بھائی کی وساطت سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے فوٹو:انٹرنیٹ

گلوکار نے اپنے بھائی کی وساطت سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: نامور پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں بے شمار ڈراموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار جواد احمد نے بھی 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواد احمد نے ’’برابری پارٹی پاکستان‘‘کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی ہے اور وہ اسی جماعت کے پلٰٗیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکار جواد احمد کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جواد احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کی وساطت سے آر او محمد اسلم پنجوتہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ جواد احمد کے علاوہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی، ابرار الحق، حمزہ عباسی اور سلمان احمد بھی سیاسی میدان میں خاصے متحرک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔