افغان کرکٹرز نے بنگلور میں عیدالفطر منالی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 جون 2018
افغان کرکٹر بھارت کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں مصروف تھے۔ فوٹو: انڈین میڈیا

افغان کرکٹر بھارت کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں مصروف تھے۔ فوٹو: انڈین میڈیا

بنگلور: بھارت کے خلاف بنگلور ٹیسٹ میں مصروف افغان کرکٹرز نے جمعے کی صبح بنگلور میں عیدالفطر منائی۔

اس موقع کی تصاویر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئرکی ہیں، اس میں اسپنر راشد خان، اوپنر محمد شہزاد اور کپتان اصغراستنکزئی ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے افغانستان کو اپنے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے واحد ٹیسٹ میں افغانستان کو دوسرے روز ہی اننگز کی شکست سے دوچار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔