شاہ محمود قریشی 28 کروڑ کے اثاثوں کے مالک

شاہ محمود قریشی کے ملتان میں دو اور اسلام آباد میں ایک گھر ہے جب کہ لاہور میں بھی ایک فلیٹ ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ملتان میں دو اور اسلام آباد میں ایک گھر ہے جب کہ لاہور میں بھی ایک فلیٹ ہے۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 28 کروڑ، 36 لاکھ 67 ہزار روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔


شاہ محمود قریشی پی پی 217 ملتان سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کے ملتان میں دو گھر، لاہور میں ایک فلیٹ اور اسلام آباد میں بھی ایک گھر ہے۔ ملتان کے گھر کی قیمت 57 لاکھ ، گلبرک لاہور کے گھر کی قیمت ساڑھے 6 کروڑ اوراسلام آباد کے گھر کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، 20 لاکھ کا فرنیچر ظاہرکیا ہے۔ شاہ محمود ایک کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی 4 گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان کے لندن کے بینک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈ اور اہلیہ کے فارن اکاونٹ میں 26 ہزار500 پاونڈ کی رقم موجود ہے۔
Load Next Story