پاکستان نےمقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا دفتر خارجہ

پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑاجائے گا، ڈاکٹر محمد فیصل


ویب ڈیسک June 24, 2018
سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا فوٹو:دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی وسائل سے ایک سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جس کے پاک ٹیس ون اے کا نام دیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سیٹلائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلیےاستعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔



ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائے گا جو 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا۔

مقبول خبریں