- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا نے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کردیے
ماسکو: ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
روس میں جاری فٹبال کے میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج دارالحکومت ماسکو میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ اور کروشیا مدمقابل ہوئے۔ انگلینڈ نے میچ کے آغاز میں ہی کروشیا کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور انگلش اسٹرائیکر کیرن تریپیڈر نے میچ کے چھٹے منٹ میں ہی گول اسکور کرکے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
خیال رہے انگلینڈ کی جانب سے کیرن تریپیڈر نے ورلڈکپ کے دوران 12 سال بعد ڈائریکٹ فری کک پر گول کیا اس سے قبل 2006 میں معروف انگلش اسٹرائیکر ڈیوڈ بیکھم نے 2006 میں ڈائریکٹ فری کک پر گول داغا تھا۔
پہلے ہاف میں انگلینڈ کو برتری حاصل رہی تاہم دوسرے ہاف میں 67ویں منٹ پر کروشیا کے اسٹرائیکر ایوان پیریسک نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری ختم کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ ایوان پیریسک نے اس ورلڈکپ میں 6 میچوں کے دوران دوسرا گول اسکور کیا جب کہ مجموعی طور پر میگا ایونٹس کے دوران 4 گول اسکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ کروشیا کے اسٹرائیکر ڈیور سوکر ورلڈکپ کے دوران 6 گول اسکور کرچکے ہیں۔
انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 1-1 سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جب کہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکی تاہم دوسرے ہاف میں کروشیا کے اسٹرائیکر ماریو مانڈزوکک نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیردیا اور یوں کروشیا کو میچ میں 1-2 کی برتری حاصل ہوئی جو آخر تک برقرار رہی۔
واضح رہے میگا ایونٹ کا فائنل ماسکو کے اسٹیڈیم میں کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ انگلینڈ اور بیلجئم ہفتے کے روز تیسری پوزیشن کے لیے میدان میں اتریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔