سعودی صارفین کا انٹرنیٹ فیس میں کمی کا مطالبہ

خبر ایجنسی  اتوار 12 اگست 2018
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ اس سلسلے میں انصاف دلائے، صارفین۔ فوٹو: فائل

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ اس سلسلے میں انصاف دلائے، صارفین۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ پورے ملک میں موبائل کمپنیاں انٹرنیٹ کے مہنگے پیکیج جاری کیے ہوئے ہیں جو ہماری دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

صارفین کا کہناہے کہ سیلولر کمپنیوں نے مختلف پیکیجز کے ریٹ 100 سے بڑھ کر 130 ریال، اسی طرح سے 135 ریال والے نیٹ پیکیج کی قیمت 150 ریال جبکہ 250 والے پیکیج کے نرخ بڑھا کر 275 ریال کردیے گئے ہیں۔

صارفین نے توجہ مبذول کرائی کہ انٹرنیٹ کی بدولت ہماری بچیاں اور بچے اپنے سینئرز یا اساتذہ سے بہت ساری گتھیاں سلجھا لیتے تھے، علاوہ ازیں گوگل پر جاکر مختلف سائنسی مسائل معلوم کرلیا کرلیتے تھے اس میں انہیں اچھا خاصا وقت لگتاتھا۔ ٹیوشن فیس سے بچنے کا یہ ایک آسان نسخہ تھا۔ اس میں کفایت شعاری بھی تھی اور وقت کی بچت بھی۔ انٹرنیٹ پیکیج کے نئے نرخوں سے مسائل دو چند ہوگئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔