فہد مصطفیٰ سلمان سے نہیں اکشے کمار سے بھی بڑے اداکار ہیں عثمان خالد بٹ

فہد مصطفیٰ نے’’لوڈویڈنگ‘‘ کے ذریعے ایک سماجی پیغام دیا ہے جس طرح اکشے کمار کی فلموں میں ہوتا ہے، عثمان خالد بٹ

فہد مصطفیٰ نے اپنی فلم’لوڈویڈنگ‘میں سماجی پیغام دیا ہے، جس طرح اکشے کمار دیتے ہیں فوٹو:فائل

نامور پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو سلمان خان سے نہیں بلکہ اکشے کمار سے بھی بہتر اوربڑا اداکار قرار دے دیا۔

گزشتہ چند روز قبل پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا وہیں کچھ لوگ ناراض بھی ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں


شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار بھی فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ کو بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے ہی نہیں بلکہ اکشے کمار سے بھی بڑا اداکار قراردے دیا۔ انہوں نے کہا فہد مصطفیٰ نے''لوڈویڈنگ'' کے ذریعے ایک سماجی پیغام دیا ہے جس طرح اکشے کمار اپنی فلموں میں دیتے ہیں۔



واضح رہے کہ اکشے کمار کی ہر فلم میں کوئی نہ کوئی سماجی پیغام ہوتا ہے، ان کی فلموں میں ''ٹوائلٹ ایک پریم کتھا''، ''گولڈ'' اور''گبر از بیک'' شامل ہیں۔
Load Next Story