پاکستان کا سلمان خان ہوں، فہد مصطفیٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 اگست 2018
دونوں فلموں میں میرا کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ فہد مصطفیٰ فوٹو:سوشل میڈیا

دونوں فلموں میں میرا کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ فہد مصطفیٰ فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 سال سے میری فلمیں عید پر ریلیزہورہی ہیں لہٰذا معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کا سلمان خان ہوں۔

حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی دونوں فلموں ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

فہد مصطفیٰ نے عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے بزنس پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کہا میں پروڈیوسر نہیں ہوں لہٰذا مجھے بزنس کے حوالے سے اتنی تشویش نہیں ہے تاہم میرے لیے سب سے بڑا چیلنج دونوں فلموں میں مختلف نظر آنا تھا کیونکہ دونوں فلموں میں میرا کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا ’’فلم جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کی کاسٹ بہت بڑی ہے لہٰذا اگر فلم باکس آفس پراچھا رسپانس نہیں دیتی تو میرے لیے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کا اثر پوری کاسٹ پر ہوگا۔ تاہم فلم’’لوڈویڈنگ‘‘میں میرا مرکزی کردار ہے اور کاسٹ میں بھی زیادہ لوگ نہیں ہیں لہٰذا اگر’’لوڈ ویڈنگ‘‘ شائقین کو پسند نہیں آتی تو سارا ملبہ مجھ پر گرے گا لہٰذا میں ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘سے زیادہ فلم’’لوڈویڈنگ‘‘کے لیے فکر مند ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے دل جیت لئے

انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نےمذاق کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال سے میری فلمیں عید پر ریلیزہورہی ہیں لہٰذا معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کا سلمان خان ہوں۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘باقی دونوں فلموں’’پرواز ہے جنون‘‘اور’’لوڈویڈنگ‘‘سے اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔