ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دیدی

نیدرلینڈز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک February 13, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 20، میکس او ڈوڈ 13، آریان دت 9، زیک لائن کیشٹ 6، فریڈ کلاسن 3، مائیکل لیوٹ 3، لوگن وین بِیک 2 اور کولِن ایکرمین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کائل کلین 6 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 4، شیڈلے وین اسکالکویک نے 3، محمد محسن نے 2 جبکہ نُستوجھ کینجگ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔

امریکا کی جانب سے سیتیجا مُکاملا 79 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ کپتان مونانک پٹیل 36، شایان جہانگیر 20، ملند کمار، سنجے کرشنامورتی اور ہرمیت سنگھ 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

شبھم رانجنے 48 اور محمد محسن 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوگن وین بِیک ، کائل کلین اور فریڈ کلاسن 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

مقبول خبریں