شاہد آفریدی نے حسن نواز کی بھارت کیخاف اننگز کو گولڈ میڈل کے قابل قرار دے دیا

سابق کپتان محمد یوسف نے بھی حسن نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردست کھیل پیش کیا


ویب ڈیسک October 03, 2026

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف حسن نواز کی شاندار اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہمت نہ ہاریں، ٹیم کا مقابلہ کرنے کا انداز بہت پسند آیا۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر بھارت نے بہتر کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلہ کیا جو بہت پسند آیا۔

سابق کپتان محمد یوسف نے بھی حسن نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی اچھی فارم کا سلسلہ برقرار رکھا۔

محمد یوسف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستان نے کامیابی کے حصول کے لیے کھیل کے مختلف شعبوں میں مثبت پیش رفت کی ہے۔

واضح رہے کہ حسن نواز نے ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔