ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت

ڈریگن فورس اکیڈمی کا قیام پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کا مظہر ہے


ویب ڈیسک October 04, 2026

یورپی فٹبال کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے ڈریگن فورس فٹبال اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔

ایف سی پورٹو (Futebol Clube do Porto) پرتگال کا مشہور فٹبال کلب ہے جس کا شمار یورپ کے بڑے کلبوں ہوتا ہے۔ ڈریگن فورس اکیڈمی کا قیام پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کا مظہر ہے۔

پرتگال کے معروف فٹبال کلب سے منسلک یہ اقدام نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے تربیتی تجربات فراہم کرے گا۔

اکیڈمی کے ذریعے پاکستانی نوجوان فٹبالرز کو جدید تربیت، بین الاقوامی تجربے اور عالمی فٹبال تک رسائی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔