ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریسلر ’کاؤ بوائے‘ بل واٹس 2009 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا


ویب ڈیسک November 19, 2026

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی دنیا کے معروف نام اور لیجنڈ ریسلر ’کاؤ بوائے‘ بل واٹس 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیدا ہونے والے بل واٹس نے 1960 کی دہائی میں ریسلنگ کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایک کامیاب پروموٹر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی۔

انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں مڈ ساؤتھ ریسلنگ کی سربراہی کی جہاں شان مائیکلز اور ٹیڈ ڈی بائیس جیسے نامور ریسلرز نے بھی کام کیا۔

بل واٹس کو ریسلنگ انڈسٹری کے بانیوں اور جدت متعارف کرانے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے زیرانتظام ریسلنگ مقابلوں میں ہفتہ وار ڈرامائی کہانیاں پیش کی جاتی تھیں جبکہ ریسلرز کو منفرد شناخت اور شخصیت دی جاتی تھی۔

ریسلنگ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2009 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔