فلم میں ترک صدر کو قتل کرنے کا منظر دکھانے پر پروڈیوسر کو قید
فلم کا ٹریلر سامنے آنے پر پروڈیوسر کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا
فلم ساز کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا فوٹو:اسکرین گریب
ترکی کی عدالت نے فلم میں صدر 'طیب اردگان' کو جان سے مارنے کا سین شامل کرنے پر فلم ساز کو قید کی سزا سنا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت پر مبنی فلم میں صدر 'اردگان' اور ان کے اہلِ خانہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منظر دکھانے پر ہدایت کار 'علی ایوسی' کو 2017 میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ یہ فلم ابھی مکمل نہیں بنی تھی اور اس کا صرف ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر کرنل، میجر سمیت 27 ملزمان کو عمر قید کی سزا
استنبول کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فلم ساز کو دہشتگرد تنظیم الحزمت سے تعلق رکھنے کے الزام میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے 6 سال اور 3 ماہ قید کا حکم سنایا۔
واضح رہے کہ ترکی میں الحزمت نامی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے ،کالعدم جماعت کا سربراہ فتح اللہ گولن عرصہ دراز سے امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے ۔ ترک حکومت ناکام فوجی بغاوت کا سرغنہ فتح اللہ گولن کو ہی سمجھتی ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=-LJ9alWrtLA