پاکستان، روس سے 10 ارب ڈالرکی گیس خریدے گا

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 26 ستمبر 2018
منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایک ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ملنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایک ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ملنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان روس سے سمندر کے راستے گیس حاصل کرے گا جب کہ 10ارب ڈالر کے پاک، روس منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ماسکو میں ہوں گے۔

پٹرولیم ڈویژن کے حکام مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیلیے ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ آف شور گیس پائپ لائن منصوبے کے ایم او یو کے بعد روس کی گیس کی بڑی کمپنی گیس فارم اور پاکستان کی سرکاری کمپنی انٹر سٹیٹ گیس سسٹمیز کے درمیان بھی معاہدہ ہو گا۔

اس کے منصوبے کی باقاعدہ فیزیبلٹی سٹڈی شروع ہو جائے گی پھر دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف پر بات چیت ہو گی اس کے بعد کمرشل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایک ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ملنے کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔