- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
نانا پاٹیکر نے ’’را‘‘ کا چیف بننے کی پیشکش قبول کرلی
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا چیف بننے پر رضامندی ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں تنوشری دتا کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام پر نانا پاٹیکر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس گھمبیر صورتحال میں نانا پاٹیکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی چاہے کچھ بھی بولے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز ہی راجستھان سے فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ کرکے واپس آئے ہیں اور اب انہوں نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے چیف بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نانا پاٹیکر مشہور فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیا والا کی ٹیلی ویژن سیریز میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے پہلے چیف رمیشور ناتھ کا کردار ادا کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھئے: اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا
فلم ساز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر اس طرح کے کردار کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اس سیریز کے لیے سب کی پہلی ترجیح ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر کرداروں سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا، اس سیریز کی شوٹنگ رواں سال شروع ہوگی اور اگلے سال نومبر میں اسے نشر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔