انوشکا شرما اورورون دھون کی’’سوئی دھاگا‘‘ آن لائن لیک

آن لائن لیک ہونے کے باعث فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا

مختلف ویب سائیٹس پر فلم ایچ ڈی ورژن میں موجود ہے جہاں سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے فوٹو:فائل

انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم''سوئی دھاگا''آن لائک لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم''سوئی دھاگا''آن لائک ہو گئی اور مختلف ویب سائیٹس سے پوری فلم بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ویب سائیٹس پر فلم کا پرنٹ ٹھیک نہیں ہے تاہم کچھ ویب سائیٹس پر فلم ایچ ڈی ورژن میں موجود ہے اور باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: 'سوئی دھاگا' دیکھ کر انوشکا پر فخر ہورہا ہے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ''سوئی دھاگا''ریلیز کے بعد باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور تین روز میں 36 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے تاہم اب آن لائن لیک ہونے کے باعث فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ فلم''سوئی دھاگا''میں انوشکا شرما اور ورون دھون نے مرکزی کرداراداکیے ہیں۔
Load Next Story