- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
6 مالیاتی اداروں کے سربراہان وایم ڈیز کیلیے درخواستیں طلب
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایسے مالیاتی ادارے جن کے سربراہان نہیں ہیں یا جن اداروں کے سربراہان اضافی چارج کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں میں نظم و نسق بہتر بنانے کیلیے پروفیشنل، تجربہ کار و اعلی تعلیم یافتہ لوگ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ نے 6 بینکوں و مالیاتی اداروں کے سربراہان و منیجنگ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلیے ماہر اور تعلیم یافتہ پروفیشنلز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے چیئرمین ایس ای سی پی و کمشنرز، ایس ایم ای بینک کے صدر، فرست ویمن بینک کی چیئرپرسن وصدر، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (این آئی ٹی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی اور محکمہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلیے درخواستیں طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ ان عہدوں پر تعیناتی کے خواہشمند افراد 15 دن کے اندر اندر اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
مذکورہ اداروں کے سربراہان کو 3 سال کی مدت کیلیے تعینات کیا جائیگا، اس کے علاوہ محکمہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 45 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ باقی دیگر اداروں کے سربراہان کیلیے عمر کی حد 62 سال مقرر کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔