شمالی بھارت میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

دارالحکومت دہلی میں دریائے جمنا میں پانی خطرے کی سطح عبور کر چکا ہے۔

بارشوں سے سب سے زیادہ ریاست اتراکھنڈ متاثرہوئی ہے جہاںٕ کئی علاقوں میں 71 ہزار سے زائد ہندو یاتری پھنسے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سےآئےسیلاب نےتباہی مچادی جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک اور ہزاروں پہاڑی علاقوں میں پھنس گئےہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترکھنڈ اور ہماچل پردیش میں مون سون وقت سے پہلے ہی پہنچ گيااور طوفانی بارشوں نےنظام زندگی درہم برہم کرکےرکھ دیا۔


بارشوں سے سب سے زیادہ ریاست اتراکھنڈ متاثرہوئی ہے جہاںٕ کئی علاقوں میں 71 ہزار سے زائد ہندو یاتری پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ مذہبی زیارت گاہوں کی یاترا کو نکلے تھے کہ بارشوں نےانہیں گھیرلیا۔ ہماچل پردیش میں بھی 1700 کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے فوج اوردوسرے ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے نہ رکنےکی وجہ سےمشکلات کاسامناہے۔


دوسری طرف دارالحکومت دہلی میں دریائے جمنا میں پانی خطرے کی سطح عبور کر چکا ہے۔ قریبی علاقوں میں رہنے والوں کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ ہریانہ سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتِ حال کے بارے میں انتظامیہ نےہائی الرٹ جاری کردیاہے۔

Load Next Story