وہاب ریاض، وقاریونس کے تجربے سے مزید فائدہ اٹھانے کے خواہاں

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 17 نومبر 2018
میں ردھم میں نہ ہوں تو مسائل سامنے آتے ہیں، جب بھی موقع ملے سابق پیسر کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں، پیسر۔ فوٹو: فائل

میں ردھم میں نہ ہوں تو مسائل سامنے آتے ہیں، جب بھی موقع ملے سابق پیسر کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں، پیسر۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  وہاب ریاض سابق پیسر وقاریونس کے تجربے سے مزید فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

سابق کپتان کی طرف سے کریز پر پہنچ کر زاویہ تبدیل ہونے کی نشاندہی کے سوال پر وہاب ریاض نے کہا کہ وقار یونس کا بڑا تجربہ ہے۔ اگر میرے بارے میں کچھ کہا تو وہ درست ہوگا، میں ردھم میں نہ ہوں تو مسائل سامنے آتے ہیں، جب بھی موقع ملے سابق پیسر کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں، آئندہ بھی کروں گا، چھوٹے چھوٹے مشورے بھی بعض اوقات بڑا کام آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔