قونصل خانے پر حملہ پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگا چین
پاک چین حکومتوں اور عوام نے دوستی، اعتماد اور باہمی تعاون سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، چین
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ پریس بریفنگ دے رہے تھے۔ فوٹو : فائل
چین نے کہا ہے کہ کراچی میں قونصل خانے پر حملے سے پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک و چین تعلقات میں تعطل کے تاثر کو مسترد کردیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا جو پاکستان میں سی پیک اور چینی عوام کی سیکیورٹی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا عملی ثبوت ہے۔
چینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستانی حکومت چینی اداروں، اہلکاروں اور سی پیک کی سیکیورٹی سے غافل نہیں، قونصل خانے پر حملہ آوروں کے خلاف بروقت اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی جس پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ، تمام دہشت گرد ہلاک
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ حملے کے بعد دونوں جانب سے جس اعتماد، تعاون اور دوستی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے ثابت ہوگیا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ حملے میں شہید پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں چین کے قونصل خانے پر جمعہ 23 نومبر کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملے میں چینی عملہ محفوظ رہا۔