- موئنجودڑو سے بھی پرانی ثقافت دریافت کرلی گئی
- سائٹ لمیٹڈ کے ملازمین کو بوجھ قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں فائرنگ سے پی ایس پی رہنما جاں بحق
- جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
- پلوامہ حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا درست نہیں، نوجوت سنگھ سدھو
- بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان اورہم پر لگانے کا سلسلہ بند کرے، چینی سرکاری میڈیا
- پلواما حملے کے بعد مذاکرات کا راستہ بند اب کارروائی کا وقت ہے، مودی کی بڑھک
- کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- سعودی ولی عہد کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خرید نے کی تردید
- ایرانی صدر کی خلیجی ممالک کو قیام امن کیلیے مل کر کام کرنے کی پیشکش
- پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم، اعلامیہ
- عمران خان کی عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے، سعودی ولی عہد
- سعودی ولی عہد کا دورہ؛ اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے حکومت نے کم ظرفی دکھائی، پیپلز پارٹی
- اقوام متحدہ اور امریکی سفری پابندیوں کے باعث طالبان وفد کا دورہ پاکستان ملتوی
- پلوامہ حملہ اور ہندوستانی انتخابات
- العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 فروری تک ملتوی
- بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے
- پی ایس ایل میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ سے گریم اسمتھ بھی متاثر
- سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا
صرف دو ڈالر کی چوری کے سراغ کے لیے پولیس نے 600 ڈالر خرچ کردیئے

تائیوان میں دو ڈالر قیمت کی دہی کی بوتل چوری ہونے پر پولیس سے سینکڑوں ڈالر خرچ کردیئے ہیں۔ فوٹو: فائل
تائپے: تائیوان میں پولیس کے ایک احمقانہ مقدمے میں صرف دو ڈالر دہی کی بوتل پی کر خالی کرنے والے کی تلاش پر پولیس نے ڈی این اے ٹٰیسٹ پر سینکڑوں ڈالر خرچ کردیئے ہیں جس پر پولیس کوعوامی ٹیکس کی رقم ضائع کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
کالج میں رہائش بہت سے طالبعلموں کے مشترکہ فریج میں اکثر دفعہ لوگ ایک دوسرے کا کھانا کھاجاتے ہیں جس سے بدمزگی پیدا ہوتی ہے۔ تائپے میں چینی کلچر یونیورسٹی میں چھ طالبات ایک ہی مشترکہ فریج استعمال کررہی تھیں۔ یہاں ایک خاتون کا خریدا ہوا دہی بلااجازت کوئی دوسری نامعلوم طالبہ استعمال کرکے اس کی خالی بوتل فریج میں چھوڑگئی۔ جس کے بعد چوری شدہ دہی پر ایک ہنگامی ملاقات رکھی گئی۔ کمرے میں رہنے والی تمام خواتین نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس کے بعد دہی لانے والی خاتون بوتل لے کر پولیس اسٹیشن چلی گئی اور وہاں چور کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔
دہی کی قیمت دو ڈالر تھی جس کی ڈی این اے تفتیش کے لیے پولیس نے 585 ڈالر (پاکستانی 80 ہزارروپے) خرچ کرکے چھ ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر ٹٰیسٹ کرائے۔ یہ رقم عوامی ٹیکس سے خرچ کی گئی جس پر محکمہ پولیس پر تنقید کی جارہی ہے۔ عوام نے کہا ہے کہ ادارہ اصل اور بڑے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے اپنی توانائیاں فضول کاموں پر ضائع کررہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام نہ بتانے پر کہا ہے کہ یہ مکھی کو توپ سے اڑانے کے مترادف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔