ڈیبیو فلم کی کامیابی سارہ خان کو ’باغی تھری‘ میں کام کی پیشکش

فلم باغی کے پروڈیوسر سارہ خان کی اداکاری کے باعث ان کے گرویدہ ہوگئے

ہامی بھرنے کی صورت میں سارہ خان مین اسٹریم فلمز میں کمرشل اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں گی (فوٹو: فائل)

ڈیبیو فلم 'کیدر ناتھ' کی کامیابی کے بعد سارہ علی خان کو ایکشن سے بھرپور فلم 'باغی' کے تیسرے سیکوئل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں اپنی ڈیبیو فلم 'کیدرناتھ ' کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ پہلی ہی فلم کی ذریعے سارہ نے مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی نامور ہدایت کاروں پر بھی سحر طاری کردیا ہے۔

فلم باغی کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا بھی اُن کی متاثر کن اداکاری کی وجہ سے اداکارہ کے گرویدہ ہو گئے ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل میں سارہ کو کام کرنے کی پیش کش کردی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم باغی کے فلم ساز ساجد ناڈیاڈ والا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو پیشکش کی گئی ہے۔ اگر سارہ اس بڑے پروجیکٹ کو کرنے کی ہامی بھرتی ہیں تو وہ مین اسٹریم فلمز میں کمرشل اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں گی۔

سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'میں ہمیشہ سے ہی یہ چاہتی ہوں کہ فلم سیٹ پر مجھے موت آئے کیوں کہ فلموں کے بنا میری زندگی خالی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں مختلف قسم کے کردار کے تجربات کرنا چاہیں گی'۔

یہ پڑھیں: فلم 'سمبا' کا راحت فتح کی آواز میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

واضح رہے کہ فلم 'کیدرناتھ' سے ڈیبیو کے بعد سارہ علی خان معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم 'سمبا' میں رنویر سنگھ کے ہمراہ جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔ فلم رواں ماہ ہی 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story