عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2018
 سونے کی فی تولہ قیمت 66 ہزار روپے ہوگئی ہے۔۔ فوٹو: فائل

سونے کی فی تولہ قیمت 66 ہزار روپے ہوگئی ہے۔۔ فوٹو: فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے تاہم اس کے برعکس پاکستان میں سونا 1000 روپے فی تولہ سستا کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1261  ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئی ہے تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی کے بعد 67 ہزار سے کم ہوکر فی تولہ 66 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی 10 گرام سونا 56 ہزار 584  روپے ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کمی سے 139 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔