بم دھماکے انکشاف:نئی دہلی میں طلبا کی احتجاجی ریلی، تحقیقات کا مطالبہ

اے پی پی  منگل 16 جولائی 2013
 پارلیمنٹ پر حملہ ، سانحہ ممبئی کے اصل محرکات کا پتا چلایا جائے، کیمپس فرنٹ آف انڈیا. فوٹو: فائل

پارلیمنٹ پر حملہ ، سانحہ ممبئی کے اصل محرکات کا پتا چلایا جائے، کیمپس فرنٹ آف انڈیا. فوٹو: فائل

نئی دہلی:   نئی دہلی میں بھارتی طلبا کی ایک تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا (جے این یو چیپٹر) نے بھارت بھر میں ہونے والے تمام بم دھماکوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کیمپس فرنٹ کے نیشنل پریذیڈنٹ  پی عبدال نذر نے نئی دہلی کے علاقے جنترمنتر میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کی طرف سے بھارتی پارلیمنٹ پرحملے اور سانحہ ممبئی جیسے واقعات میں موجودہ حکومت کے ملوث ہونے کے اعتراف کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کرے کہ ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں کون ملوث ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہری حقوق کے کارکنوں ، وکلا ، صحافیوں اور سول سروسز افسروں پر مشتمل آزادانہ اورغیرجانبدارنہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جودہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مجرموں کو قرارواقعی سزا دلوائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔