راؤ انوار سے ساہیوال تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا شیریں مزاری
پچھلی حکومتوں نے نہ صرف اس سلسلے کو برداشت کیا بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی، وزیر انسانی حقوق
پچھلی حکومتوں نے نہ صرف اس سلسلے کو برداشت کیا بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی، وزیر انسانی حقوق فوٹو:فائل
LOS ANGELES:
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری لوگوں کو مقابلے میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا۔
شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار سے ساہیوال واقعہ تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جسے ریاست یا پچھلی حکومتوں نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ الٹا اس کی حوصلہ افزائی کی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور ہر کسی کے احتساب کو مضبوط کررہے ہیں، اور حکومت میں ہوتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس انکاؤنٹر سلسلے کو اب ختم کریں۔