العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی متفرق درخواست منظور نیب کو نوٹس جاری

ہائی کورٹ نے نیب کی اپیلوں پر نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کردیے


ویب ڈیسک January 21, 2019
ہائی کورٹ نے نیب کی اپیلوں پر نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کردیے فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف اور نیب کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل نے العزیزیہ ریفرنس میں مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیے۔ ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کو الگ کر دیں گے۔ نواز شریف کے وکلا نے العزیزیہ میں سزا معطلی کی درخواست میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

پھر عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی رہائی کے خلاف اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فلیگ شپ ریفرنس کا مصدقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

اسلام ہائی کورٹ نے تین ہفتوں میں اپیلوں کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مقبول خبریں