گلاسگو؛ فیشن ویک میں پاکستانی ملبوسات کی پذیرائی

بزنس رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2019
کراچی، لاہور میں بنائے گئے ڈریسز ’ پاکستان فیشن ویک ‘ میں رکھے گئے ہیں، شبنم ظف۔ فوٹو: فائل

کراچی، لاہور میں بنائے گئے ڈریسز ’ پاکستان فیشن ویک ‘ میں رکھے گئے ہیں، شبنم ظف۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  اسکاٹ لینڈکے شہر گلاسگو میں جاری پاکستان فیشن ویک سیزن 2 میں پاکستان سے آئے ہوئے فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات نے بے حد پذیرائی حاصل کی ہے۔

پاکستانی تجارتی وفد کی قیادت خیرپور چیمبر کی بانی صدر،ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر شبنم ظفر کررہی ہیں۔ اسکاٹ لینڈپاکستان فیشن ویک سیزن 2میں پاکستانی وفد کی کارکردگی دیگر ممالک کی نسبت زیادہ نمایاں رہی۔

شبنم ظفر نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں اور بالخصوص کراچی اور لاہور میں بنائے گئے ڈریسز فیشن ویک سیزن 2میں رکھے گئے ہیں۔

وفد میں شامل خیرپورچیمبر آف کامرس کے صدر نصیر احمد آرائیں اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رحمت الامین نے گلاسگو کے پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات کے تاجروں سے ملاقات کی۔ گلاسگو کے تاجروں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی خشک میوہ جات بہت اعلیٰ کوالٹی کے ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجورکو برطانیہ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

کراچی سے فیشن ویک میں حصہ لینے والی فیشن ڈیزائنر عذرا بانوکے تیار کردہ ملبوسات کو بھی بے حد سراہا گیا۔ اسکاٹ تاجروں کی پاکستانی پھلوں، خشک میوہ جات کی خریداری میں بھی گہری دلچسپی لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔