- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
سلمان خان بوبی دیول کی آخری امید بن گئے
ممبئی: سلمان خان بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے ان کی امید کا آخری سہارا بن گئے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں نہ صرف اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے میں بھی سلو میاں ہی سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔ سلمان خان کئی اداکاروں کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کی کوششوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور اب وہ بوبی دیول کے فلمی کیریئر کو بچانے کے لیے اپنے ساتھ ایک کے بعد ایک فلموں میں شامل کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کیے جانے کے بعد اب ایک بار پھر انہیں اپنی مشہور سیریز فلم ’دبنگ تھری‘ میں انٹری کروا رہے ہیں جس میں بوبی وہ اہم کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سلمان خان کے قریبی ذرائع اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں۔
قبل ازیں سوناکشی نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لیے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لیے قابل فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اوراربازخان کے بیٹے کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری
واضح رہے کہ 2010ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ‘ اور 2012ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ 2‘ میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو چار چاند لگانے میں فلم میں شامل راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ’تیرے مست مست دو نین‘ آج بھی مقبولیت کا حامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔