- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
عافیہ و دیگر قیدیوں کو چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، ایمن الظواہری
دبئی: القاعدہ کے مرکزی رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ القاعدہ عافیہ صدیقی اور گوانتاناموبے کے بھوک ہڑتالی قیدیوں کو چھڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹرنیٹ پر جاری ایک آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کی گوانتاناموبے جیل میں جاری بھوک ہڑتال سے امریکا کا حقیقی بد صورت چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ہم تمام قیدیوں کو چھڑانے کی بھرپور کوشش کریں گے، ان قیدیوں میں سر فہرست عمر عبدالرحمن، عافیہ صدیقی، خالد شیخ محمد اور استحصال کے شکار باقی مسلمان شامل ہیں.
اپنے پیغام میں الظواہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس مقصد کے لیے وہ کیا حکمت عملی اپنائیں گے لیکن ماضی میں شدت پسند مغربی شہریوں کو اغوا کرنے اور ان کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ الظواہری نے واشنگٹن کے ڈرون حملوںکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے ایمن الظواہری نے کہا کہ ڈرون حملے امریکی صدراوباما اور ان کی حکومت کو بچا نہیں سکتے، یہ حملے آپ اور آپ کی حکومت کی مسلسل ناکامیوں کی علامت ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔