- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
امارتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور عجیب ایس یو وی بنالی
ابو ظبی: ویگن اور کار کے ملاپ والی گاڑیاں ’اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل‘ یا ایس یو وی کہلاتی ہیں امریکہ اور یورپ میں بہت مقبول ہیں۔ لیکن امارتی شیخ نے ٹرک اور جیپ کے ملاپ سے ایک عجیب و غریب ایس یو ووی بنائی ہے جسے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی قرار دیا ہے۔
دس پہیوں والی اس گاڑی کا نام ’ظہبیان‘ رکھا گیا ہے ۔ اس کی تیاری میں اوشکوش ایم 1075 فوجی ٹرک او رینگلر جیپ کو باہم ملایا گیا ہے۔ 600 ہارس پاور کا 6 سیلنڈر کیٹرپلر انجن اس میں نصب ہے اور گاڑی کی کل لمبائی 10.8میٹر اور وزن 24 ٹن ہے۔ اسے شیخ حمدان بن حمدان النہیان نے خصوصی طور پر بنایا ہے جو متحدہ عرب امارات میں عجیب و غریب اور مہنگی کاروں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔
عظیم الجثہ ایس یو وی کو حال ہی میں شارجہ کے ایک شو میں پیش کیا گیا ہے لیکن اس کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کے ذاتی گیراج میں یہ سب سے مہنگی گااڑی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اسے غیرضروری قرار دیا ہے۔ کچھ ماہرین نے اس کے اگلے حصے کو بدصورت قرار دیا ہے اور دوسری جانب بعض نے اس کے ایندھن کی اوسط کو خوفناک قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔