اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 9 مارچ 2019
رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

سڈنی: اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پابندی ختم ہونے کے باوجود اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول 5 ایک روزہ میچز میں ایرون فنچ قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرہینڈزکومب، میکسویل، ایشٹون ٹرنر، مارکوس اسٹونس، ایلکس کیری،  پیٹ کمنز، ناتھن کولٹر نائل، جھے رچرڈسن، کین رچرڈسن، بہرینڈروف،  لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔