2020 ورلڈ ٹی 20، عثمان قادر آسٹریلیا کی نمائندگی کا خواب دیکھنے لگے

ایکسپریس نیوز  اتوار 24 مارچ 2019
عثمان قادر نے تمام ضروری کاغذات مکمل کرلیے ہیں، گرین سگنل ملنے پر آسٹریلوی شہریت کیلیے درخواست دیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

عثمان قادر نے تمام ضروری کاغذات مکمل کرلیے ہیں، گرین سگنل ملنے پر آسٹریلوی شہریت کیلیے درخواست دیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: عثمان قادر آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے اہل ہوسکتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیرن بیری کی حوصلہ افزائی پر جانے والے نوجوان لیگ اسپنر عثمان قادر گزشتہ 3سال سے آسٹریلیا میں مستقل قیام کی جدوجہد کررہے ہیں، آسٹریلوی شہریت کیلیے کم ازکم 4سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے، حال ہی میں انھوں نے بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کی، آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کرچکے،25 سالہ عثمان قادر کو آسٹریلوی پاسپورٹ حاصل کرنے کیلیے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 18 اکتوبر سے 15نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہوگا، ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے تمام ضروری کاغذات مکمل کرلیے ہیں، گرین سگنل ملنے پر آسٹریلوی شہریت کیلیے درخواست دیں گے، اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا چاہے تو ان کو منتخب بھی کرسکتا ہے، عثمان قادر پر امید ہیں کہ 2020 ان کی زندگی میں اہم تبدیلی لائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔