اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 79 ارب سے زائد ڈوب گئے

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 مارچ 2019
کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 322 کمپنیوں تک محدود، 61 کے بھا میں اضافہ، 241کے داموں میں کمی، 20 کی قیمتوں میں استحکام۔فوٹو : فائل

کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 322 کمپنیوں تک محدود، 61 کے بھا میں اضافہ، 241کے داموں میں کمی، 20 کی قیمتوں میں استحکام۔فوٹو : فائل

 کراچی: مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید 79 ارب 56 کروڑ ایک لاکھ 23ہزار845 روپے ڈوب گئے۔

چین کی جانب سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالرکے قرضوں کی وصولی، ملک میں ایشیا  کے سب سے بڑے تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہونے جیسی مثبت خبروں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیرکو بھی مندی کاتسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 38500، 38400، 38300 اور 38200 پوائنٹس کی 4 حدیں بیک وقت گرگئیں۔ مندی کے سبب75فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 79 ارب 56 کروڑ ایک لاکھ 23ہزار845 روپے ڈوب گئے۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت 33.27 فیصد کم رہا اور مجموعی طورپر 5 کروڑ 64 لاکھ 74 ہزار 750 حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 322 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں61 کے بھا میں اضافہ 241کے داموں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مزید ڈی ویلیوایشن کی افواہوں اور رواں ہفتے کے اختتام پرنئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے خدشات نے سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کو اضطراب سے دوچارکیا اور یہی عوامل مندی کاسبب بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔