شاہ رخ اور دپیکا کی چنائے ایکسپریس نے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے
فلم کو بھارت سے باہر 670 سنیما اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا جہاں اس نے 51 کروڑ روپے کمائی کی۔
فلم کو 8 اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
لاہور:
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم "چنائے ایکسپریس" نے بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں دھوم مچاکر کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
بہترین مزاح سے بھرپور فلم کے حوالے سے ناقدین کی تمام تر باتیں غلط ثابت ہوئیں ہیں اور فلم بینوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے، بھارتی اخبار کے مطابق عید پر ریلیز ہونے والی فلم "چنائے ایکسپریس" کی "پیڈپریویوز کلیکشن" یعنی ریلیز تاریخ سے قبل دکھائے جانے کی کمائی بھی کسی بھی بھارتی فلم کی نسبت زیادہ ہے جب کہ فلم نے تیز ترین 100 کروڑ روپے کی کمائی اور ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بیرون ملک میں سب سے زیادہ کمائی جیسے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
فلم ڈسٹری بیوٹرگریش جوہر کا کہنا ہے کہ فلم نے بیرون ملک میں کسی بھی بالی ووڈ فلم کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے، فلم کی بیرون ملک 670 سنیما اسکرینوں پر نمائش کی گئی جہاں اس نے ابتدائی ایک ہفتے کے دوران 51 کروڑ روپے کمائے ہیں، فلم نے پاکستان، امریکا، دبئی اور برطانیہ میں کافی بزنس کیا ہے اور شاہ رخ خان نے اپنی ہی فلم "مائی نیم از خان" کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔