امریکی ریاست الباما میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

رائٹرز  بدھ 14 اگست 2013
حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو ئے،میئربرمنگھم۔ فوٹو: رائٹرز

حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو ئے،میئربرمنگھم۔ فوٹو: رائٹرز

برمنگھم: امریکی ریاست الباما میں مال بردار طیارہ برمنگھم کے ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

نجی کمپنی کا  طیارہ کینٹیکی سے ریاست الباما کی جانب آرہا تھا کہ  برمنگھم   ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار پائلٹ اورمعاون پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے، حادثے کی فوری طورپر وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم   کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

برمنگھم کے میئر ولیم بیل کے مطابق خوش قسمتی سے طیارہ جس جگہ گرا وہ کم آبادی والا علاقہ تھا اوراس کے   گرتے ہی 2 سے 3 دھماکے سنائی دیئے اور آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابوپا لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔