علی رضا عابدی کو قتل کرنے کیلیے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے چالان کا متن
قتل کے لئے نامعلوم شخص نے ملزمان کو حسينی بلڈنگ کے پاس رقم ادا کی، چالان
علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے قريب قتل کر ديا گيا تھا۔ فوٹو:فائل
تفتیشی پولیس افسر کی جانب سے پیش کئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو قتل کرنے کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایم این اے علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے چالان پیش کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی رضا قتل کیس میں ملوث مشکوک افراد ایران فرار
چالان کے متن میں بتایا گیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب شامل ہیں، جب کہ حسنین، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور بلال نامی ملزمان مفرور ہیں، مفرور ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں ہیں، مفرور ملزمان نو عمر اور کمسن دکھائی دیتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی رضا قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا اعترافِ جرم
چالان کے متن کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے کی رقم دی گئی، رقم کی ادائیگی حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے کی، علی رضا عابدی کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو کارروائی کے بعد جلا دیا گیا تھا تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی رضا لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے
عدالت نے مفرورملزمان حسنین، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور بلال کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، اور مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔