- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
علی رضاعابدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا اعترافِ جرم ، پولیس کا دعویٰ
کراچی: پوليس نے ایم کیوایم کے رہنما علی رضاعابدی کے قتل کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پيش کرديا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی سماعت ہوئی تو پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرادیا۔
چالان ميں گرفتار ملزمان کے اعترافی بيانات شامل ہیں اور پوليس نے اعترافی بيانات کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے،چالان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ
چالان ميں 4 ملزمان گرفتار اور 4 مفرور قرار دیے گئے ہيں جب کہ 12 گواہان کے نام چالان میں شامل ہیں، گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب شامل ہیں ، محمد فاروق کی گرفتاری کے بعد ملزمان کا سراغ ملا جب کہ مفرور ملزمان ميں بلال، حسنين، مصطفی عرف کالی چرن اور فيضان شامل ہیں۔
چالان کے متن کے مطابق گوليوں کے خول کا فارنزک تجزيہ کرايا گيا اور یہ خول 2018 کے دوران لياقت آباد ميں قتل کی واردات سے مماثلث ہے، قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیے گئے اور رقم کی ادائیگی حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے کی، ملزمان نے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کو جلا دیا۔
واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے قريب قتل کر ديا گيا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔