وزارت خزانہ کے پاس معاشی بحران حل کرنے کی سکت نہیں، حفیظ پاشا

شاہرم حق  بدھ 24 اپريل 2019
وزارت خزانہ کے پاس ایک بھی اعلی پائے کا معاشی ماہرموجود نہیں ہے جس کے پاس مالی پالیسی کے حوالے سے اعلی مہارت ہو۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کے پاس ایک بھی اعلی پائے کا معاشی ماہرموجود نہیں ہے جس کے پاس مالی پالیسی کے حوالے سے اعلی مہارت ہو۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کے پاس ملک میں جاری معاشی بحران کوکنٹرول کرنے کی سکت نہیں۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کا موجودہ سسٹم کافی کمزور ہے اس کے پاس ملک میں جاری معاشی بحران کوکنٹرول کرنے کی سکت نہیں جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کا ممکنہ پروگرام ملکی معیشت میں بہتری کے بجائے معیشت کو تباہ کردیگا۔

پاکستان کی معاشی ترقی اور مساوات کے موضوع پر کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر حفیظ پاشا نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کے پاس ایک بھی اعلی پائے کا معاشی ماہرموجود نہیں ہے جس کے پاس مالی پالیسی کے حوالے سے اعلی مہارت ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔