- کراچی: بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلینگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 59 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

حصص کی مالیت میں 40ارب 21کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 327کمپنیوں کے حصص تک محدود۔ فوٹو: فائل
کراچی: ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مستقبل میں معیشت کو سست روی سے دوچارکرنے اور لسٹڈ کمپنیوں کی کارکردگی، آمدنی اور منافع بخشی متاثرکرنیوالے انڈیکیٹرز کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو رونما ہونے والی مندی اختتامی لمحات کے دوران تیزی میں تبدیل ہو گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس کی 33300 اور 33400 پوائنٹس کی 2حدیں بحال ہو گئیں۔ تیزی کے سبب 59 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 40 ارب 21کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 593 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 191.56 پوائنٹس کے اضافے سے 33442.10 جبکہ کے ایس 30 انڈیکس 128.49 پوائنٹس کے اضافے سے 15881.02، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1133.11 پوائنٹس کے اضافے سے 53192.46 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 225.98 پوائنٹ کے اضافے سے 15657.78 ہو گیا۔ کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.22 فیصد کم رہا اور مجموعی طورپر 15 کروڑ 35 لاکھ 26ہزار 600حصص کے سودے ہوئے۔
کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 327 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 193کے بھائو میں اضافہ ہوا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو48روپے 39پیسے بڑھ کر 2139 روپے 99 پیسے اور ماڑی پیٹرولیم کے بھائو 33 روپے37 پیسے بڑھکر984روپے79 پیسے ہوگئے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔