- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا
نئی دلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے راڈار مانیٹرنگ اور زمین کی بدلتی جغرافیائی و موسمی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی خلائی تحقیقاتی ادارے ’اسپرو‘ (Indian Space Research Organization) نے آندرا پردیش کے خلائی بیس سے ایک سٹیلائٹ RISAT 2B کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل راکٹ کے ذریعے خلاء میں فائر کیا۔
بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیلائٹ RISAT 2B راڈار ویڈیو خصوصیات کے حامل ایک ورلڈ مانیٹر سیٹلائٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سٹیلائٹ کو زراعت، جنگلات اور قدرتی آفات جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
سٹیلائٹ RISAT 2B اپنی جدید خصوصیات کے باعث گہرے بادلوں کے درمیان سے بھی زمین کی سطح پر نظر رکھ سکتا ہے اور دن و رات کے اوقات میں بھی صاف تصاویر بھیجنے کی اہلیت رکھتا ہے اور یہ رواں برس خلاء میں بھیجے جانے والا بھارت کا تیسرا سٹیلائٹ ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب خطے میں قیام امن کے دشمن بھارت نے شہری ضروریات اور قدرتی آفات سے بچنے کے بہانے سٹیلائٹ بھیجے تھے جن کا حقیقی مقصد صرف اور صرف جنگی برتری حاصل کرنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔