- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
بسکٹ میں کریم کی جگہ ٹوتھ پیسٹ کھلانے والے یوٹیوبرکو جیل کی سزا
بارسلونا: ہسپانوی یوٹیوبر کو مذاق (پرینک) ویڈیو بنانے پر جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس نے ایک بے گھر شخص کو اوریو بسکٹ میں سفید کریم کی جگہ ٹوتھ پیسٹ ڈال کر کھلانے کا مذاق کیا تھا اور اس کی ویڈیو بنائی تھی۔
اس طرح بسکٹ کھانے والے غریب بے گھر کو قے آگئی تھی جس پر لوگوں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔
اسپین کے 21 سالہ یوٹیوبر کنگہوا رین ایک مشہور یوٹیوب چینل کے مالک ہیں اور انہیں اس جمعے کو 15 ماہ قید کی سزا ہوگئی ہے۔ مقامی اخبارات کے مطابق کگنہوا نے ’اخلاقی گراوٹ‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک غریب بے گھر شخص سے مذاق کیا جس میں بسکٹ کی کریم کی جگہ ٹوتھ پیسٹ ڈال دیا تھا اور اسے کھاکر غریب شخص الٹیاں کرنے لگا تھا۔
عدالت نے یوٹیوبر کو سزا سناتے ہوئے متاثرہ شخص کو22 ہزار ڈالر ہرجانے کا حکم دیتے ہوئے اس کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا چینل بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا رین کو واقعی سزا بھی ہوگی یا نہیں کیونکہ ہسپانوی قانون کے مطابق اگر مجرم نے پہلی مرتبہ جرم کیا ہے اور اسے دو سال تک کی سزا ہوئی ہے تو پہلے جرم کے تحت ریاست اسے معاف کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔
گنگہوا رین نے 19 سال کی عمر میں یوٹیوب پر ویڈیوز کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک اس کے 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ اس نے اگرچہ بے گھر شخص کو 20 یورو بھی دیئے تھے لیکن اپنی ویڈیو کو ایک برا مذاق بھی کہا تھا تاہم اس ویڈیو سے اس نے 2000 یورو رقم کمائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔