یوٹیوب نے نفرت آمیز مواد اور ویڈیوز پر پابندی لگادی

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والےیوٹیوب چینلزپر اشتہارات روک دیے جائیں گے

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے چینلزپر اشتہارات روک دیے جائیں گے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے نفرت انگیز، تعصب اور نسلی امتیاز پر مبنی مواد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

گوگل کی ملکیت یوٹیوب کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'یوٹیوب' ہمیشہ سے نفرت اور اشتعال انگیز ویڈیوز کے خلاف سخت اصولوں پر کاربند ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ نئی پالیسیاں ترتیب دیتی رہتی ہے ، کمپنی نے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے نفرت آمیز مواد کے خلاف نئی پالیسی مرتب کی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔


یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

نئی پالیسی کے تحت عمر، جنس،مذہب،نسل پرستی،تعصب، نفرت آمیز مواد اور ممنوعہ ویڈیوز شیئر کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کردیا جائے گا جب کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے چینلزپر اشتہارات روک دیے جائیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے نفرت انگیز مواد کے خلاف مذکورہ اقدام نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر ہوئے بدترین حملے کے بعد پیرس میں منعقدہ عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں آن لائن انتہاپسندی کے خاتمے کے مطالبے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
Load Next Story