ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ کی پہلی جھلک جاری

فلم ’سپر اسٹار‘ رواں سال عيد الاضحى کے موقع پر سنیما گھروں کی زینتے بنے گی


ویب ڈیسک June 06, 2019
فلم ’سپر اسٹار‘ رواں سال عيد الاضحى کے موقع پر سنیما گھروں کی زینتے بنے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

WASHINGTON: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے لئے اپنی نئی آنے والی فلم 'سپر اسٹار' کی پہلی جھلک جاری کردی۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم 'سپراسٹار' کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کی خود اپنی ایک منزل ہوتی ہے۔ میں کئی برس سے اس کی منتظر تھی لیکن اس کا اپنا دل ہے جو جس کی اپنی دھڑکن اور ٹیون ہے۔ یہاں میرے دل کے ٹکڑے کی پہلی جھلک پیش کررہی ہوں۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1136586653353566210

ماہرہ خان نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں ایک اور پوسٹر جاری کیا جس میں فلم میں وہ اپنے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار بلال اشرف کے ہمراہ کھڑی ہیں۔

پوسٹر میں ماہرہ خان نیلی رنگ کی فراگ زیب تن کئے انتہائی خوبصورت انداز میں پوز دیئے کھڑی ہیں جب کہ بلال اشرف بھی تھری پیس سوٹ میں کسی جینٹل مین سے کم نہیں لگ رہے۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1136615055586398209

واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'سپر اسٹار' میں ماہرہ خان 'نوری اور بلال اشرف 'سمیر' کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvozRIxFTpd/"]

فلم میں اسکریپ پلے اور موسیقار کے فرائض زیبا بختیار کے بیٹے آذان سمیع خان انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم رواں سال عيد الاضحى کے موقع پر سنیما گھروں کی زینتے بنے گی۔

مقبول خبریں