کارپوریٹ سیکٹر کیلیے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری

نمائندہ ایکسپریس  منگل 10 ستمبر 2013
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے بارے میں 7دن کے اندر اندر اعتراضات و تجاویز بھجوائی جاسکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے بارے میں 7دن کے اندر اندر اعتراضات و تجاویز بھجوائی جاسکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان و کمپنیوں کیلیے نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ایس آر او 772(I)/2013 کے تحت انکم ٹیکس رولز 2002 میں متعدد ترامیم تجویز کی گئی ہیں جن کے تحت نئے انکم ٹیکس گوشوارے میں کمپنیوں کو غیرملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی اور اس پر ادا کردہ ٹیکس اور اپنے اثاثہ جات اور واجبات کی بھی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے بارے میں 7دن کے اندر اندر اعتراضات و تجاویز بھجوائی جاسکتی ہیں، اس کے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو شامل نہیں کیا جائیگا اور اگر مذکورہ مدت کے دوران کوئی بھی تجویز یا اعتراض نہ اٹھایا گیا تو اس نوٹیفکیشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بھجوا کر لاگو کردیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔