یو ایس اوپن ٹینس؛ مینز سنگل کا ٹائٹل رافیل نڈال نے اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2013
یو ایس اوپن فائنل جیتنے پر رافیل نڈال کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔  فوٹو: اے ایف پی

یو ایس اوپن فائنل جیتنے پر رافیل نڈال کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

نیو یارک: اسپین کے رافیل نڈال نے یو ایس اوپن مینز سنگل کے فائنل میں عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم کھچا کھچ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا جبکہ لیونارڈو ڈی کیپریو، شین کانری، جیسکا بیل، جسٹن ٹمبر لیک اور دیگر کئی ہالی ووڈ کے ستارے بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم جوکووچ کے چاہنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد رافیل نڈال نے جوکووچ کے خلاف 2-6، 4-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔

یو ایس اوپن فائنل جیتنے پر رافیل نڈال کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، اس طرح ان کی ٹینس ٹورنامنٹس میں جیتی گئی انعامی رقوم کا مجموعہ 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اس جیت کے بعد ان کے گرینڈ سلیم کی تعداد بھی 13 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے ویمنز سنگل کا ٹائٹل امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے بیلوروس کی وکٹوریا آذرینکا کو ہرا کر اپنے نام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔