- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جب کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔ مندی کے باعث 447 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی اور 100 انڈیکس کمی کے بعد 33 ہزار 742 کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر گرنے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگے ہوئے ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافے کے ساتھ 157روپے 50 پیسے پر بند ہوا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر40 پیسے کے اضافے سے 157روپے 32پیسے کی سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قدر بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 650 روپے 558 روپے اضافہ ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 1405 ڈالر کا ہوگیا، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 78 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 67 ہزار 430 روپے کی سطح پر آگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔