شیخوں کے بھی شوق نرالے؛ سعودی شہری نے ایک بکرا ہی ایک کروڑ 30لاکھ ریال میں خرید لیا

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2013
سعودی عرب اور تمام تمام خلیجی ممالک میں فروخت ہونے والا اب تک سب سے قیمتی جانور ہے۔ فوٹو: سعودی اخبار

سعودی عرب اور تمام تمام خلیجی ممالک میں فروخت ہونے والا اب تک سب سے قیمتی جانور ہے۔ فوٹو: سعودی اخبار

ریاض: دنیا میں ہیرے، پینٹنگز اور تاریخی نوادرات تو مہنگے داموں فروخت ہوتے ہوئے تو سنا ہے  مگر سعودی تاجر نے ایک بکرا ایک کروڑ 30 لاکھ ریال یعنی 36کروڑ 40 لاکھ روپے میں خرید کر دنیا کو حیران کردیا۔

سعودی اخبار کے مطابق یہ سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں فروخت ہونے والا اب تک سب سے قیمتی جانور ہے،  بکرے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت ترین اور نایابنسل کا بکرا ہے اوراسی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ دوسری جانب بکرا خریدنے والے سعودی تاجر کا کہنا ہے کہ بے شک یہ ایک نایاب نسل کا بکرا ہے لیکن اس نے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اسے خریدا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔