القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا پر حملوں کا حکم دے دیا

امریکا کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کے لئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے، ایمن الظواہری

امریکا کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کے لئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے، ایمن الظواہری فوٹو: فائل

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا پر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

نائن الیون کے موقع پر 72 منٹ کے ویڈیو پیغام میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکا پر بڑے حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، امریکا کی کمزوری اس کے سیکیورٹی اخراجات ہیں، امریکا کو دفاعی اخراجات میں الجھا کر اسے معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔


ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ امریکا کویہ بات تسلیم کر لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے جان ومال اور وقارکی خاطر جہاد کر رہے ہیں، ہم افغانستان، عراق اور یمن میں امریکا کو شکست دے چکے، اب امریکا کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کے لئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں شام میں جہادیوں کوغیرمسلموں کی مدد نہ کرنےکا بھی حکم دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story