راولپنڈی میں ریلوے ٹریک اڑانے کی کوشش ناکام کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد کے قبضے سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی
دہشت گرد مجاہد اقبال کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جو منکیالہ ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑانا چاہتا تھا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں منکیالہ پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور تخریب کاری کا دیگر سامان برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت مجاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، اور دہشت گرد منکیالہ ریلوے ٹریک کو اڑانا چاہتا تھا۔